To Commemorate the 78th Independence Day at Government Girls Postgraduate College Quetta Cantt

نیشنل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں یوم آزادی کے حوالے سے ایک تقریر ی مقابلے کا انعقاد ہوا اس مقابلے میں بلوچستان کے تمام بوائز, گرلز اور ریذیڈنشل کالجز کے طلباء اور طالبات نے شرکت کی
تقریری مقابلے کا موضوع تھا رزم حق وباطل
اس تقریر ی میں گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کی طالبہ حمیدہ گل نے بھی شرکت کی اور مقابلے میں دوم پوزیشن حاصل کی
اس پروگرام کی مہمان خصوصی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی تھیں جنھوں نے اول ‘ دوم اور سوم پوزیشن لینے والے طلباء اور طالبات میں نقد انعام اور ٹرافیاں تقسیم کیں اول پوزیشن کے لیے مبلغ 3 لاکھ ‘ دوم پوزیشن کے لیے 2 لاکھ اور سوم پوزیشن کے لیے 1 لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا
دوم پوزیشن حاصل کرنے پر پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی صاحبہ نے طالبہ حمیدہ گل اور شعبہ اردو کی لیکچر ر مس صائمہ ناگی صاحبہ کو مبارکباد دی جنھوں نے مقابلے میں شرکت کے لیے طالبہ کی رہنمائی کی
شعبہ اردو اپنی پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی کی بے حد مشکور ہے جو طالبات کی نہ صرف نصابی بلکہ ہم نصابی سرگرمیوں میں بھی کافی دلچسپی لیتی ہیں اور آ ج کے تقریری مقابلے میں کامیابی بھی ان کی ذاتی کاوش کا نتیجہ ہے