سیرت النبیﷺکانفرنس گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ 2025

گورنمنٹ گرلز پوسٹ گریجویٹ کالج کوئٹہ کینٹ میں 4 نومبر 2025 پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی کے زیر نگرانی ایک شاندار تقریب سیرت النبیﷺ کا انعقاد کیا گیا اس تقریب کی تیاری شعبہ اسلامیات کی صدر مسز انیلا اور فیکلٹی ممبران نے کی۔ اور اس پُروقار سیرت النبی ﷺ کانفرنس کی میزبان پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی اور کالج کونسلرز اور اسٹاف نے تمام مہمانوں کو خوش آمدید کہا۔
اس روحانی اور علمی تقریب کی مہمانِ خصوصی صوبائی وزیرِ تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی صاحبہ تھیں۔

تقریب میں کوئٹہ کے تمام گرلز کالجز کی پرنسپلز، گورنمنٹ گرلز کالج کی ریٹائرڈ پرنسپلز، فیکلٹی ممبران، اور بڑی تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔
کالج کے سمارٹ آڈیٹوریم کو تقریب کے حوالے سےخوبصورتی سے سجایا گیا۔

تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔
اس کے بعد طالبات نے سیرتِ طیبہ ﷺ کے مختلف پہلوؤں پر مدلل اور دل کو چھو لینے والے اقتباسات اور مباحث پیش کیئے۔ نعتیہ کلام نے ایک روح پرور فضا قائم کی
پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ سیرتِ مبارکہ کے موضوعات اردو، پشتو، براہوی، بلوچی اور فارسی زبانوں میں بھی پیش کیے گئے، جس سے بلوچستان کی ثقافتی و لسانی ہم آہنگی کا خوبصورت مظاہرہ ہوا۔

مہمان خصوصی وزیر تعلیم محترمہ راحیلہ حمید خان درانی نے اپنے خطاب میں کہا کہ

> “نبی اکرم ﷺ کی سیرت ہمارے لیے کامل نمونہ ہے۔ اگر ہم اپنی زندگی کے ہر شعبے میں سیرتِ طیبہ ﷺ کو مشعلِ راہ بنالیں تو دنیا و آخرت دونوں میں کامیابی یقینی ہے۔”
انہوں نے طالبات کو علم، کردار اور اخلاق کی روشنی میں ملک و قوم کی خدمت کے لیے تیار رہنے کی تلقین کی۔

پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور اس بات کا عزم ظاہر کیا کہ

> “ایسی علمی و روحانی محافل کے انعقاد سے نہ صرف طالبات کے اخلاقی و فکری افق وسیع ہوتے ہیں بلکہ معاشرے میں مثبت تبدیلی کی بنیاد بھی پڑتی ہے۔”
پرنسپل پروفیسر سعدیہ فاروقی نے اس پروگرام کے تشکیل و انعقادمیں خدمات انجام دینے والے ممبران،شعبہ اسلامیات مسز انیلہ ناز اور ان کی ٹیم،کالج کونسلرز ،سیٹنگ کمیٹی مسز آبرو،مسز صبا ، ڈسپلن کمیٹی پروفیسر نیر اقبال اور ان کی ٹیم ، کالج یونین انچارج مس رخسانہ سلام اور ان کی ٹیم ، کمپیوٹر ٹیلی گرافی اور ڈیکوریشن کمیٹی مس سعدیہ نواز اور ان کی ٹیم، آڈیٹوریم کمیٹی مسز حاجرہ ،مسز نیما ،مسز مریم ، الیکٹرانک سسٹم انچارج مسٹر ثاقب اور لنچ کمیٹی مسز صائمہ مقبول اور ان کی ٹیم کی کاوشوں کو سراہا تے ہوئے تعریفانہ کلمات سےشکریہ ادا کیا جن کی بدولت یہ باوقار تقریب منعقد ہوئی

تقریب کے اختتام پر وزیر تعلیم راحیلہ حمید خان درانی کی والدہ محترمہ کے لیے فاتحہ خوانی کی گئی اور تمام مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
اور پھر اس کے بعداس پر وقار تقریب کا اختتام درود و سلام کی روح پرور فضا میں ہوا۔ پروگرام کے آخر میں پرنسپل سعدیہ فاروقی کی طرف سے تمام معزز مہمانان گرامی کے لئے شاندار ظہرانے کا انتظام کیا گیا۔